عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں کیا بڑی تبدیلی کر دی گئی؟

اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں ترمیم کرلی ہے۔
ترمیم کے مطابق پولنگ ایجنٹ اور ایجنٹس متعلقہ حلقے کا ووٹر ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم الیکشن کمیشن کے رول 58 میں کی گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترمیم پر اعتراضات 24 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن سماعت کے بعد اعتراضات پر فیصلہ کرے گا۔