سکھر: وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر میں ایم 6 حیدرآباد سکھر موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ منصوبہ 33 ماہ میں مکمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے کی تعمیر سے قبل مٹیاری اور نوشہرو فیروز میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے جبکہ اس کیس میں ایک درجن سے زائد افسران گرفتار ہیں۔