اختر مینگل حکومت سے نالاں،علیحدگی پرغور

غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پر اعتماد میں نہ لینے پر بھی سردار اختر مینگل ناراض ہیں۔

               
December 13, 2022 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کے معاملے پرحکومت کے اہم اتحادی سردار اختر مینگل حکومتی رویے سے سخت نالاں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سرداراختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی پرغورو مشاورت شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے 15 دسمبر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل پراعتماد میں نہ لینے پر بھی سردار اختر مینگل ناراض ہیں۔ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر ساتھ دینے سے انکار اور تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔