لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں،20 دسمبر سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔ دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز نے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
دریں اثنا اسپیکر پنجاب سبطین خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جلد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔