الائی بٹگرام میں المناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ مسافر گاڑی ٹویوٹا پک اپ کے دریائے سندھ میں گرنے سے پیش آیا۔گاڑی میں 22 سے 25 افراد سوار تھے، جو تھاکوٹ سے جمبیڑہ کی طرف جارہی تھی اور منگل کی شام تقریبا سوا پانچ بجے حادثے کا شکار ہوئی۔
حادثے کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی تھاکوٹ اور ڈی ایچ کیو بٹگرام پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد کئی گھنٹے کی جدوجہد کے نتیجے میں
9 لاشیں (ایک خاتون سمیت دو بچے جنکی عمریں بالترتیب 6 اور 8 سال تھی) نکال لی گئیں۔
واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔