لاہور:عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق ملک میں سیاسی گہما گہمی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی۔
صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی پرویز الٰہی کو اسحاق ڈار سے مشاورت پراعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر گزشتہ رات عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صدرِ مملکت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیادیا گیا۔