پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ،شہباز شریف اور نواز شریف نے سر جوڑ لیے

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا۔

               
December 18, 2022 · اہم خبریں, قومی
مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔فائل فوٹو

مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں موجود پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، وفاقی وزرا پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

ن لیگ نے مشاورت مزید وسیع کی ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔