حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔فائل فوٹو
حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔فائل فوٹو

جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہو گی،اسپیکر

ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہو گی، حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔

ایک بیان میں اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس سوائے الیکشن کے کوئی چارہ نہیں، اگر موجودہ حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن جتنی بھی دھاندلی کر لے فتح پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔تحریک انصاف نئے الیکشن میں تمام صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔