لاہور:سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کر دی ہے، آصف علی زرداری کے مطابق حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو سے کم نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کی آصف علی زردار ی نے پیپلز پارٹی امیدوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کر لی ہے ، سابق صدر کا کہنا ہےکہ میرے لیے حمزہ اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، ویسے بھی پنجاب میں ن لیگ کی تعداد زیادہ ہے ، اس لیے وزارت اعلیٰ پرانہی کا حق ہے۔