میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں ہوتا۔فائل فوٹو
میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں ہوتا۔فائل فوٹو

اپنا ٹکٹ اورہوٹل کا بل خود ادا کرتا ہوں۔بلاول بھٹو

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جواپنا ٹکٹ خود خریدتا ہےاوراپنے ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اوراگرایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

انہوں نے اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر ردعمل میں کہا کہ میں وزیر داخلہ نہیں بلکہ وزیر خارجہ ہوں۔ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے۔