گورنر ہاﺅس  پنجاب کے اطراف میں سیکیورٹی سخت

کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ متوقع ، چیئرمین عمران خان مواصلاتی رابطے پر خطاب کرکے نیا لائحہ عمل جاریکریں گے

December 22, 2022 · اہم خبریں
گورنر ہاﺅس کی جانب سے پنجاب حکومت اورڈی جی رینجرزکو خط لکھا گیا تھا ۔فائل فوٹو

گورنر ہاﺅس کی جانب سے پنجاب حکومت اورڈی جی رینجرزکو خط لکھا گیا تھا ۔فائل فوٹو

وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازعے میں اضافے کے پیش نظر گورنر ہاﺅس  پنجاب کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جہاں اب سے کچھ دیر کے بعد پی ٹی آئی  احتجاجی مظاہرہ کرنے والی ہے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مواصلاتی رابطے پر خطاب کرکے نیا لائحہ عمل جاری کرنا ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاﺅس میں صوبے کے آئینی امور پر مشاورتی اجلاس بھی  جاری ہے ۔