عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔فائل فوٹو

عمران خان کی نااہلی کیلیے درخواست پر فل بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق 2 مختلف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا ۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 3رکنی فل بینچ 9 جنوری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔فل بینچ کے جسٹس عابدعزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی بھی شامل ہیں۔

میانوالی کے حلقہ 95 سے ووٹر جابرعلی نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے جلد سماعت کے لیے درخواست دائرکی ہے،جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو کسی رکن کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں لہذا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

آفاق احمدکی درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ نااہلی کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی عمران خان کو ہٹایا جائے ۔