اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی خواہش پوری کر دی۔اسد عمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے ہی فیصلے کو ریورس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی خواہش پوری کر دی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کھل کر پی ڈی ایم کی خواہش کا اظہار کیا تھا،حکومت نے بلدیاتی الیکشن پر سروے کرائے، انہیں پتہ چلا کہ یہ الیکشن ہارنے  جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے میئر کے ڈائریکٹ انتخاب کی مخالفت کی تھی، اب وہی قانون لے آئے، حکومت نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔