اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کر دیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کر دیے ،اسحاق ڈار کی گلبرگ تھری ہجویری ہاﺅس کی سپرداری کرا دی گئی ،وزیر خزانہ کے بینک اکاﺅنٹس بحال کرنے کا مراسلہ بینک انتظامیہ کو جاری کر دیاگیا۔