اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت سے وقت مانگا جاسکتا ہے۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت سے وقت مانگا جاسکتا ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں کل الیکشن کرانا ممکن نہیں، کنور دلشاد

اسلام آباد: سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی سسٹم کو بچا لیا ہے۔

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر الیکشن کرا سکتا ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل نہیں تو پھر اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت سے وقت مانگا جاسکتا ہے۔

کنور دلشاد نے کہا الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، میری نظر میں الیکشن کمیشن کیلئے کل الیکشن کرانا نا ممکن ہے۔