عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آ ئی کے چیئرمین عمران خان نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ووٹ کا حق جمہوریت کا بنیادی اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جسے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے چیلنج بھی کردیا ہے۔