واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
 واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

خیرپور۔ڈاکوئوں نے باپ بیٹے سمیت3مغویوں کو قتل کردیا

خیرپور: ڈاکوئوں نے باپ بیٹے سمیت3مغویوں کو قتل کرکے لاشیں دریائے سندھ کے کنارے پھینک دیں ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو اغوا کرکے قتل کر دیا۔

لاشیں کچے کے علاقے دریائے سندھ کے کنارے سےبرآمد ہوئیں۔ انہیں قتل کرنے کے بعد اغوا کاروں نے ان کے اہل خانہ کو فون پراطلاع دی۔جن لوگوں کو قتل کیا گیا ان کا تعلق اودھا برادری سے تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ان کی شناخت غلام رسول اورغلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ اغوا کاروں نے مقتولین کی لاشیں کچے کے علاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پھینک دی ہیں،۔پولیس نے بتایا کہ اغوا کاروں کا تعلق جتوئی برادری سے تھا۔