اسلام آباد / کراچی(اُمت نیوز)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے
دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے، ایم کیو ایم کے تحفظات بارے بھی بات چیت کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کیلئے ہم ضرور تیار ہیں ۔
سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں متنازع ہیں ،15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، پی پی رہنمائوں سے درجنوں ملاقاتوں کے باوجود حلقہ بندیاں تبدیل نہیں کی گئیں
اگر حلقہ بندیوں کو درست نہ کیا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر آجائیں گے