قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب

اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس کل دوبارہ شروع طلب کرلیا گیاہے
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کرینگے۔اجلاس میں تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہوئے اجلا س میں عسکری اور سول حکام بھی شریک ہونگے۔حساس اداروں کے حکام سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت، سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔