کراچی (اُمت نیوز) وفاق نےایم کیو ایم پاکستان کی ناراضگی کی بات سن لی، بلدیاتی حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کل بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔
اجلاس کی نمائندگی وفاقی وزیر ایاز صادق کریں گے، ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی اجلاس میں شامل ہوگی
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہونگے،
بلدیاتی حلقہ بندیوں پر سندھ حکومت اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی، ایم کیو ایم حلقہ بندیوں بارے کل کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرے گی
اجلاس کل شام ساڑھے سات بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے منگل کی شام 4 بجے جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا ہے