اجلاس میں ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے گا۔فائل فوٹو
اجلاس میں ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے گا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں جبکہ اجلاس میں ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاشی صورتحال، چیلنجزپرحکومت کی حکمت عملی اور اقدامات پر مشاورت ہوگی جبکہ امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشتگردی کی حالیہ لہرکے سدباب کیلیے مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دی جانے والی تجاویزکی روشنی میں اہم اور سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔