سندھ حکومت خواتین کے لیے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لارہی ہے۔فائل فوٹو
سندھ حکومت خواتین کے لیے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لارہی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں خواتین کیلیے پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اورآصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کراچی میں خواتین کیلیے پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں خواتین سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کے لیے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لارہی ہے۔

فرالٹ تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، پیپلز پارٹی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریب طبقوں کی نمائندہ پارٹی ہے۔ بیت المال کے پروگرام غریبوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔