ایم کیو ایم تحفظات، بلاول ہاؤس میں ہونیوالا اجلاس بے نتیجہ ختم

کراچی (اُ مت نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر حکمران اتحاد کا بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزراء ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے میں نا کام رہے اور پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کے درمیان اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعدگورنرسندھ اور ایم کیو ایم کےکئی رہنما بلاول ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔