پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (امت نیوز) پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کی دھمکی دینے والے گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک دہشت گرد نے گزشتہ دنوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا، پولیس نے مبینہ دہشت گرد کو انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے