کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کاسلسلہ جاری ہے ،مزید ارکان اسمبلی، سینیٹرزاوراہم قبائلی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی کے2اراکین،4 سینیٹرز اور اہم قبائلی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
سابق صو بائی وزیرنوابزادہ گزین مری سمیت اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی میں اراکین اسمبلی و قبائلی شخصیات کا شمولیت کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا۔