اسلام آباد(اُمت نیوز)حج پر جانےوالے افراد کیلئے سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا ہے
چار روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی دعوت پر جدہ پہنچے گئے ہیں
جدہ میں سعودی ہم منصب ڈاکٹرتوفیق بن الربیعہ سمیت کئی اداروں کا دورہ کیا ۔
وزارت مذہبی امور کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ سالانہ حج معاہدے کا مسودہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امورکو موصول ہوگیا ہے
مسودے کے تحت پاکستان کا179210حجاج کا پرانا کوبحال کردیا گیا ہےاور 65سال کی بالائی حد بھی ختم کردی گئی ہے۔
فاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023ء کا اعلان کابینہ کی منظوری کے بعد کرینگے۔حج درخواستیں رواں سال فروری کے آخر تک طلب کی جائیں گی۔
حج معاہدے میں پاکستان، بھارت، ایران، ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین سمیت 19 ممالک شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ معاہدے میں عازمین کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کی جانے والی خدمات کا ذکر ہے۔