وزیراعظم کا جہانگیرترین اور عون چوہدری کو خصوصی پیغام

سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین اور عون چوہدری سے ملاقات میں انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا

January 10, 2023 · اہم خبریں

اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین اور عون چوہدری سے ملاقات کی اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا

سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر دونوں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورت حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا

ذرائع  نے دعویٰ کیا کہ سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین اور عون چوہدری کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔