زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید کمی،4ارب34کروڑ ڈالر رہ گئے

بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

               
January 12, 2023 · اہم خبریں, کامرس
ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو

ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو

کراچی(امت نیوز) اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب34 کروڑ32 لاکھ ڈالر کی سطع پر آگئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے  باعث ملی زرمبادلہ کے ذکائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے اماراتی بینکوں  کےقرضوں کی واپسی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدا یک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔

یو اے ای ،سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک و ڈونرز سے متوقع امداد ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے امکانات ہیں۔