اسلام آباد(امت نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ پہنچے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔
ذرائع کے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔جس میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔