مریم نواز وطن واپس کب آئیں گی؟ وزیر داخلہ نے بتادیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ اور پی ایم ایل ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزرنےباقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز 27 جنوری کو دبئی جانے کیلئے لندن سے روانہ ہوں گی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 28 جنوری کی شام5بجے پہنچیںگی۔
واضح رہے کہ مریم نوازبیرون ملک 6 اکتوبر کو لاہور ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی تھیں۔