پارٹی رہنماء اور کارکن فی الفور زمان پارک پہنچیں، شاہ محمود قریشی

لاہور( اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماء اور کارکن زمان پارک پہنچیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ میں بطور وائس چیئرمین پی ٹی آئی ،تمام سینیٹرز ، قومی اسمبلی کےسابق ممبران ، صوبائی اسمبلی کے سابق ممبران ، پارٹی ورکرز اور سپورٹ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فی الفور زمان پارک پہنچ جائیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تک پہنچنے کیلئے ان بزدلوں کوہم سب سے گزر کر جانا ہوگا۔