پی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں کو علی زیدی نےتڑی لگادی

حیدر آباد(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں کو علی زیدی نے تڑی لگا دی ہے۔
حیدر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اگر گرفتارکیا جاتا ہے اور کارکن و عہدیدار گھروں سے باہر نہ نکلے تو میں تحریک انصاف میں نہیں رہوں گا۔
انہوںنے کہا کہ ہماری آخری ریڈ لائن سابق وزیر اعظم عمران خان  ہے، حکمرانوں نے احمقانہ حرکت کرنے کا سوچ رکھا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں زمان پارک میں پہنچیں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے اوپر   کپڑا ڈال کر پیش کیا گیاہے،   وہ سابق وفاقی وزیر اور ایک وکیل ہیںکوئیکلبھوشن نہیں ہیں ۔