صدر علوی کی چند گھنٹوں میں عمران خان سے دوسری ملاقات

لاہور(اُمت نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے چند گھنٹوں میں چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان سے دوسری ملاقات کی ہے۔
ملکی سیاسی صورتِ حال پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میںالیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گورنرز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ا س سےملاقات سے قبل زمان پارک لاہور میںسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا ہے