حیدرآباد کی کان میں جاں بحق سوات کے2نوجوان سپرد خاک
دونوں نوجوان حیدرآباد کی کوئلے کی میں رونما ہونے والے حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے
January 27, 2023 · قومی
سوات(بیورورپورٹ) حیدرآباد کی کوئلے کی میں رونما ہونے والے حادثے میں جاں بحق سوات کے 2 نوجوانوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جواں سال علی رحمان ولد وزیر اورایاز ولدفضل محمد ساکنان شنگرئی (منگلور) محنت مزدوری کی غرض سے حیدرآباد میں کان کنی کے لئے گئے تھے جہاں کان میں حادثہ رونما ہونے کے دوران دونوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
ان کی میتوں کو گاؤں پہنچانے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔