حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں35روپےاضافے کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت 35 اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 35 روپے اضافہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار حکومت کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے
وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔