امارتی صدر کی آمد ، سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پیر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پر یو اے ای صدر کا استقبال کریں گے، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مہمان صدر کو مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یو اے ای کے صدر کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں، ریڈ زون اور ایکسپریس ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ شاہی خاندان کے ارکان اور یو اے ای کے سرمایہ کاروں کا وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا، مہمان صدر کی آمد پر وفاقی دارالحکومت کو برقی قمقموں، خوش آمدی بینرز سے سجایا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سکیورٹی چیکنگ کے دوران بھی پولیس