فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ،رہنما و کارکنان زمان پارک جمع

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما و کارکنان زمان پارک پہنچ گئے۔

عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد اکٹھی ہو چکی ہے، جو حکومت کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی وہیں موجود ہیں۔

ہمت ہے توعمران خان کو گرفتارکرکے دکھائیں،مسرت چیمہ

تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے۔

انہوں نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  سیاسی مخالفین   عدالتی احکامات کی جتنی پیروی کرتے ہیں پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا لگتا ہے قوم کو اپنے حقوق خود ہی چھیننا ہوں گے. حقیقی آزادی کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے  تیار ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش نہ ہونے پر ضمانت خارج کر دی جس کے بعد حکومت کی جانب سے اُن کی گرفتاری کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔