پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو بھتہ کی کال موصول

مالاکنڈڈویژن کے صدرفضل کریم کو افغانستان سے کال موصول ہوئی ، مبینہ اثاثے4ارب 60کروڑ روپے کا 5فیصد دینے کا مطالبہ

               
February 15, 2023 · اہم خبریں, قومی

سوات(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈڈویژن کے صدر اورسابق ایم پی اے فضل حکیم کو افغانستان سے بھتہ کی کال موصول ہوگئی۔

کال کرنے والے نے سابق ایم پی اے سے مبینہ اثاثے4ارب 60کروڑ روپے کا 5فیصد دینے کا مطالبہ کردیا۔

فضل حکیم کے بھتیجے عدنان کی مدعیت میں درج ابتدائی پولیس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغانستان کے نمبر سے ان کے چچا سابق ایم پی اے فضل حکیم کو فون کرکے دو دن کے اندر اندر مطلوبہ رقم اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔جس پرپولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے باقاعدہ ایف آئی آر اور مزید کارروائی کے لئے سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا ہے۔