لاہور( اُمت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست عدلیہ کو سکینڈ لائز کرنے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔ درخواست شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو درخواست میںفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لائیو پریس کانفرنس کر کے رانا ثنااللہ نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی اور صدر سپریم کورٹ کی آڈیو لیک کی
آڈیو لیک کرکے رانا ثنااللہ نےعدلیہ کو سکینڈلائز کیا۔ قانونی حلقوں کو وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کرکے ہیجان میں مبتلا کیا
لہذا غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔