مارے گئے 2دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع
دونوں دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔مجید نظامی کا تعلق دتہ خیل جبکہ کفایت اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
February 19, 2023 · اہم خبریں
کراچی (اُمت نیوز)پولیس آفس حملے میں مار ے گئے دو دہشت گردوں کا تعلق دتہ خیل اور لکی مروت سے ہے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔مجید نظامی کا تعلق دتہ خیل جبکہ کفایت اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
دہشت گرد زالہ نور کا تعلق کثر امداخیل کی تحصیل دتہ خیل سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران آپریشن میں مارے گئے 2 دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دونوں دہشت گردوں کا اسٹیٹس آئی ڈی پیز کا ہے۔