پشاور (امت نیوز) تحریک انصاف نے پشاور میں جیل بھرو تحریک کے لیے پلان تیار کرلیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 4 سابق ارکان صوبائی اسمبلی، ایک ایم این اے اور 100 کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق کارکن ہشت نگری پر دونوں جانب سے جی ٹی روڈ کو بند کردیں گے جبکہ بی آر ٹی سروس بند نہیں کی جائے گی۔
ورکرز کنونشن کے بعد جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جائے گا جہاں ارکان اسمبلی کے ساتھ 100 کارکنان گرفتاری پیش کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن رہے گا اور ہم پولیس کو گرفتاریاں پیش کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے مرحلہ وار گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔
Tags jail bharo PTI jail bhro تحریک انصاف جیل بھرو تحریک تحریک انصاف رہنمائوں کی گرفتاریاں جیل بھرو جیل بھرو تحریک گرفتاریاں