الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئے،وارنٹ آئی جی اسلام آباد کی لیگل برانچ کو موصول ہوئے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلیے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے ،پولیس افسران مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے ۔