عمران خان کی عدالت میں حاضری کی درخواست پرمریم نواز کا طنز

لاہور(اُمت نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں حاضری کی درخواست پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس حاضر ہوکر میری حاضری لگوائی جائے
عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے،
پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔
عدالت نے عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔