میران شاہ: حساس اداروں نے میران شاہ میں بینک لوٹ نے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔
گینگ کے ماسٹرمائنڈ نصیراللہ کو حساس اداروں نے گرفتارکیا ہے جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ بینک لوٹنے کیلیے ہتھیاراورگاڑیوں کا بندوبست کیا تھا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپا مارا تھا لیکن اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ ملزم نصیراللہ نے خود کو سیکیورٹی فورسزکے حوالے کردیا،ملزم نے3.95 ملین روپے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے۔
لوٹی گئی7.2 ملین رقم میں سے اب تک5.42ملین روپے ریکور کرکے بینک میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔