ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو
ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو

پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید ان کی جماعت کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاﺅنٹ کر رہا ہے،آفیشل اکاﺅنٹ تردید کر رہا ہے”جوعمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا“

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے ذہنوں کیساتھ اور نہ کھیلو، قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لیے فراڈیے کوکالا کنستر منہ پر چڑھانا پڑتا ہے، مجرم ہو مجرم ہی رہو گے،تم نے سماج، اخلاق، سیاست، معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو گندا، ملک کو مفلوج کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم نے باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخوا کے عوام کی توہین کی، منتخب اسمبلیاں تحلیل کرکے دونوں صوبوں کے نمائندوں کی تضحیک کی۔

ان کاکہناتھا کہ تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکیج لو،چیف جسٹس نے آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف میں فیصلہ دیا۔