لاہور(امت نیوز)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برٹش ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز بند کرنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرنس نعیم ملک کی قیادت میں برطانوی اور امریکی تاجروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔
اس موقع پر چوہدری اعجاز اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر حاجی محمد آصف سحر نے بھی خطاب کیا۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ برٹش ایئرلائن نے لاہور چیمبر کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کے لیے آپریشن شروع کیا لیکن معلوم ہوا ہے کہ ایئر لائنز پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس سے کاروباری برادری متاثر ہوگی۔