سندھ بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
سندھ میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
May 19, 2023 · قومی
فائل فوٹو
کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
سیکریٹری تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جارہی ہیں۔