یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ فائل فوٹو
یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ فائل فوٹو

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی چہرے کی شناخت کا نظام فعال

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین فیشل ریکیج نیشن(چہرے کی شناخت) کا نظام فعال کردیا گیا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان چوتھا ائیرپورٹ ہے جس نے یہ سسٹم حاصل کیا ہے۔جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم (JICS) نے ایف آئی اے اور سی اے اے حکام کو ملتان ایئرپورٹ پر تربیت فراہم کی۔

یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔بارڈر مینیجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی۔پی سی اے اے اور جاپانی حکومت کے مابین ملکی ائرپورٹس پر سیکیورٹی نظام میں مسلسل بہتری کے لیے تعاون جاری رہے گا۔