ژوب میں سراج الحق کے قافلے پرخودکش حملہ ، محفوظ رہے

کوئٹہ، ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے،حملہ آور ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے،کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے سراج الحق کے قافلے کے قریب آکر خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن خود کش بمبار کی جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہ سکی۔

دھماکے کے بعد بمبار شدید زخمی حالت میں زمین پر گرگیا۔ابتدائی طور پر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ خود کش بمبار کی جیکٹ میں 8 کلو تک بارودی مواد موجود تھا۔

سراج الحق کے قافلے کے قریب جس وقت حملہ ہوا اس وقت کارکن بھی وہاں موجود تھے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

امیر جماعت اسلامی مولانا ہدایت اللہ کی ضمانت ہونے پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے جارہے تھے۔