لاہو ر(اُمت نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے 22 مئی کو پاکستان بچاؤ مارچ کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان آئین کے ساتھ کھڑی ہے، ہم فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پہلے بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج کر چکی ہے، ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کیخلاف ہیں، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، ٹی ایل پی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کیلئے پاکستان کا نقصان نہ کیا جائے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے، چاہتے ہیں الیکشن ایک ساتھ مقررہ وقت پر ہوں۔